• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخائر کم ہورہے، سب کو کنکشن دیئے تو کسی کو گیس نہیں ملے گی، وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرپٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی آ رہی ہے اگر سب کو گیس کنکشن دید یئے تو پھر کسی کو بھی گیس نہیں ملے گی اسلئے گیس کنکشن پر پابندی ہے وہ ہائوسنگ سوسائٹیاں جو ایل این جی خریدنے کیلئے تیار ہیں انہیں کنکشن دیئے جا رہے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں وفقہ سوالات کے دوران وزیر پٹرولیم نے کہا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم درآمدی گیس فراہم کریں جو مہنگی ہوتی ہے اور لوگ خریدنے کیلئے تیار نہیں ،مصدق ملک نے بتایا کہ عالمی ما رکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچے گاتاہم قبل از وقت بتانا مناسب نہیں ،وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کی سستے اور فوری انصاف تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ضابطہ فوجداری پیکج تیار کیا جارہاہے۔

ملک بھر سے سے مزید