• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان قونصل جنرل کی گنڈاپور سے اہم ملاقات، گورنر کا وزیراعظم سے رابطہ

پشاور(این این آئی/جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپورسےپشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت کے فروغ ، علاقائی امن و استحکام ‘ صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو درپیش مسائل سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کی گفتگو کے دوران اتفاق کیا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ گورنر خیبر پختونخوا سے مل کر صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ملاقات کےد وران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دو چار ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید