• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نےکہاہے کہ غزہ کی صورت حال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی 10ستمبر کو غزہ کے المواصی کیمپ پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائے تجارت کا 33 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوا 2روزہ اجلاس ایس سی او کے باقاعدہ میکنزم کا حصہ ہے اجلاس میں وزراتی سطح کے حکام بشمول نائب وزرا شرکت کر رہے ہیں، اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا پاکستان 7ستمبر کو شام میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کی مذمت کرتا ہے اورحملوں کو شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے حملوں میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے ہم شامی عوام کیساتھ ان حملوں پر ہمدردی کرتے ہیں، آسٹریلیوی نژاد پاکستانی شہری حسن عسکری کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2 ممالک کے درمیان سفارتی کمیونی کیشن پر بات چیت نہیں ہوتی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس معاملے پر مشاورت جاری ہے حسن عسکری کا ای سی ایل سے نام ہٹانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کا اختیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید