• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ پشاور بورڈ میں اسسٹنٹ کنٹرولر کی تعیناتی بورڈ ریگولیشن کے خلاف ہے، اپیکا

پشاور(وقائع نگار) ال پاکستان کلرکس ایسوسی ا یشن یونٹ پشاور تعلیمی بورڈ نے پشاور بورڈ میں اسسٹنٹ کنٹرولر کی تعیناتی کو بورڈ ریگولیشن کے خلاف قرار دیا ہے ایپکا پشاور تعلیمی بورڈ یونٹ کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے امداد علی خان ایس ایس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیخان کو اسسٹنٹ کنٹرولر بی پی ایس 17پشاور بورڈ میں تعیناتی بورڈ کے ریگولیشن 2021کے منظور شدہ قوانین کے خلاف ہے۔امداد علی پی ایس او ٹو سی ایم کا بھائی ہے۔ قوائد و ضوابط میں یہ اسامی باہر سے اشتہار کے ذریعے پُر کرنے کی ہے انہوں نے کہا کہ چئیرمین پشاور بورڈ اسلئے حمایت کر رہے ہیں کہ ان کےعہدہ کی میعاد اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے
پشاور سے مزید