• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹا لاہور فائرنگ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

پشاور(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مشہور چھوٹا لاہور فائرنگ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ملزم رستم کی جانب سے کیس کی پیروی سید مبشرشاہ ایڈوکیٹ نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن چھوٹا لاہور کی حدود میں مارچ میں ذوالفقار پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوا تھا درخواست گزار رستم کے وکیل سید مبشر شاہ نے ملزم کے خلاف پیش جانے والے شہادتوں میں بھی تضاد پایا جاتا ہے اس لئے عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
پشاور سے مزید