کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل ہونے کی خبروں سےسرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،کے ایس ای100انڈیکس 315 پوائنٹس بڑھ گیا، 48.17فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 36ارب 14 کروڑ 43لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم میں 56.78فیصد کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی 25ستمبر کو بورڈ میٹنگ میں پاکستان کا نام شامل ہو نے پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے جمعہ کو مارکیٹ 500 پوائنٹس کے بڑے اضافے پر کھلی،جس کے بعد دن بھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔