• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، شہری مزید 2 گاڑیوں، 35 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں 102وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2کاریں ،35موٹر سائیکل اور 26موبائل فون اڑا لئے گئے،5 موٹر سائیکل اور 16موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پرجبکہ 11موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ،43گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑ ے۔ تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے میں ریسٹورنٹ کے باہر سے سلمان ضمیر گل کی گاڑی نمبر بی بی ڈبلیو 10 چوری ہو گئی جس میں 76 لاکھ 55 ہزار روپے بھی موجود تھے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے شکریال میں ملک اورنگزیب کے گھر سے 22 لاکھ روپے مالیت کا 9 تولے سونا اور تین لاکھ روپے کی نقدی ، تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر قیوم کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی زیورات چوری ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید