• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل طلبا سےاضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف ایگزیکٹوکمیٹی کی سفارشات مکمل

اسلام آباد ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا سے کئی کئی لاکھ اضافی فیسوں کی وصولی سے متعلق بنائی گئی ایگزیکٹو کمیٹی نے سفارشات مکمل کر لی ہیں۔ اب یہ سفارشات ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔ وزارت صحت کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق سفارشات پر ابھی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا تاہم طلبا سے مکمل انصاف کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سال اول کے طلبا سے متعدد پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے 9 لاکھ سالانہ تک اضافی فیس وصول کر رکھی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید