راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلع مری کیلئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔5042 اعشاریہ72 ملین روپے سے23منصوبے مکمل کئے جائیں گے جن میں381اعشاریہ555ملین روپے کی بائیو ڈائی ورسٹی پارک سکیم بھی شامل ہے۔ بڑے پیکیج کے باوجود مری بلک واٹر سکیم پیکیج میں جگہ نہیں پا سکی جس پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ مری بلک واٹر سکیم کی تازہ ترین صورتحال کیلئے ڈپٹی کمشنر مری سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔