• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت امام حسن عسکری بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے مشعل نور،حسین مقدسی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)شہادتِ حضرت امام حسن عسکری کے سلسلے میں”ہفتہ عہدوپیمان“ کے پروگرام اختتام پذیر ہو گئے ۔راولپنڈی میں مرکزی ماتمی جلوس امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار سے برآمدہوا۔ الوداعی جلوس عزاء میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے شرکت کی۔ اس موقع پر عزاداروں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دفاع عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسن عسکری کی سیرت بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے مشعل نور ہے۔ قبل از جلوس مجلس سے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے خطاب کیا۔ اسلام آباد میں الوداعی پرسہ و جلوس عماری امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید