اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ کرپا کے علاقے جاپان روڈ پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران ملزم حمید اللہ افغانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔پولیس ٹیم ملزم کو ریکوری کےلئے لے کرجارہی تھی جونہی ملزم کو گاڑی سے اتارا گیا تو دوموٹرسائیکلوں پر سوارچار ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں قتل، ڈکیتی، چوری اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔