راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام ”رہبر انسانیت سیر ت النبی ؐ کانفرنس“ مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔ صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ آنخضور ؐ کی تعلیمات کی ترویج سے دنیا بھر میں دہشتگردی، فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پروفیسر سلمہٰ خان نے کہا کہ آنخضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے اتحاد امت کا خواب پور ا ہو سکتا ہے۔ عظمیٰ رضا جعفری، پیر فاروق گل بادشاہ ،ایاز ظہیر ہاشمی سبطین ر ضا لودھی ، سجاد حسین قادری،احسان کبریا، محمد رفیق مغل،نعیم اکرم قریشی، جمال چشتی، زیب النساء اعوان،اخلاق حسین زیدی نے بھی خطاب کیا۔