• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت کی پاکستان کو ایک گول سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے جبکہ بھارت پانچوں گروپ میچ جیت کر ناقابل شکست رہا، ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں چین نے جاپان کو0-2سے شکست دی، چینی ٹیم سیمی فائنل میں پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے سیمی فائنل کھیلے گا، دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہفتے کوملائیشیا اور کوریا کا میچ تین، تین گول سے برابر رہا،بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم پنالٹی کار نر سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی جبکہ اس کے دفاعی کھلاڑیوں کی کار کردگی بھی بہت زیادہ اچھی دکھائی نہیں دی، میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو بھارت نے پھر پنالٹی کارنر لیا اور دوسرا گول کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی،جب کہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں ہوا۔پاکستان نے اس کوراٹر میں 5پنالٹی کارنر لیے ۔