• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی نیت پر شک نہیں، ٹیم پر غور کرنا ہوگا، یونس خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنی ٹیم پر غور کرنا ہوگا، ان کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا، وہ ہفتے کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سبزی، فروٹ اور گروسری بیچنے والوں کو بھی معلوم ہے ٹیم کا کپتان کون اور کوچ کس کو ہونا چاہیے لیکن نہیں معلوم تو صرف پی سی بی کو، کھلاڑیوں کی بلا معاوضہ تربیت کے لیے تیار ہوں،جس کوچ کو اپنے مستقبل کا نہیں معلوم وہ کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔یونس خان نے کہا کہ لگتا ہے ، اچانک فیصلے ہوتے ہیں اور کوچ کپتان بدل جاتا ہے۔ سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہےکہ وہ کپتانی کے بجائے کرکٹ اور پرفارمنس پر فوکس کریں۔ کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، وہ ٹیسٹ میں 15 ہزار تک رنز بناسکتے ہیں،کپتانی چھوٹی چیز ہے،بابر تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹ سے جواب دیں۔

اسپورٹس سے مزید