• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیموں کا ٹی 20 میچ کل ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر کوملتان کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا۔سیریز کی تیاریوں کے لئے دونوں ٹیموں نے ہفتے کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کا داخلہ بھی فری کر رکھا ہے،پاکستان جنوبی افریقا کی خواتین ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا جس میں بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر شامل ہیں جبکہ سویرا پاشا پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔
اسپورٹس سے مزید