لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست مل گئی۔
صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ثمینہ خالد قومی اسمبلی کی رکن بنیں گی۔
این اے 171 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست میں اضافہ ہو گیا۔
پنجاب سے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں میں 2 کا اضافہ ہو گا۔
پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو آئندہ ہفتے درخواست جمع کرائے گی۔ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ثمینہ خالد کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔