ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدریکی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کا 12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، اس مناسبت سے ریجن میں چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اوررضا کارسکیورٹی کے فرائضانجام دیں گے، اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ کہ ریجن میں 217جلوسوں کی حفاظت کے لیے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، رضا کاروںکی تعداد اس کے علاوہ ہے اور 44 محافل میلاد کی حفاظت کے لیے تقریباً 700 پولیس افسران و اہلکارفرائض سر انجام دیں گے، سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹیکٹرز ، سی سی ٹی وی کیمروںاور دیگر سکیورٹی آ لات کا انتظام کر لیا گیا ہے۔