• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑی غضنفر علی کے والد کا انتقال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرا فی میں حصہ لینے والے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد محمد افضل کو اتوار کو گاؤں ڈینگ شاہ قصور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ غضنفر علی چین میں ہونے کی وجہ سے جنازے اور تدفین میں شرکت نہیں کرسکے۔ پی ایچ ایف صدرطارق بگٹی، سکریٹری رانا مجاہد علی خان، سابق کپتان اصلاح الدین، اختر رسول، قاسم ضیاء، سمیر حسین اور دیگر نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔