• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحق ڈار‘ بیرسٹر گوہر‘ غفور حیدری‘ اختر مینگل آئینی پیکیج سے لاعلم؟

اسلام آباد (ایجنسیاں ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار‘چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ‘ جے یوآئی رہنماءمولاناعبدالغفورحیدری اور سردار اخترمینگل نے آئینی ترامیم کے مسودے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے اسحق ڈار سے سوال کیا کہ کون سے آئینی ترمیم لا رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا ادھر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے رابطے پر اخترمینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔پی ٹی آئی رہنماءزرتاج گل وزیرکا کہنا ہے کہ کیا مسودے کی کاپی کسی نے دیکھی؟مسلم لیگ ن کو خود بھی معلوم نہیں ہے کہ آئینی پیکج کیا ہے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ حکومت پر واضح کیاہے کہ آپ بہت جلدی میں ہیں۔ ہمیں جب تک ترمیم کا مسودہ نہیں ملتا اور ہم اس پر اطمینان نہیں کرلیتے اس پر کیسے رائے دے سکتے ہیں۔ حکومت سے کہا کہ اس پر جلدی نہ کریں۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اتوارکو بھی ہم سے بل شیئر نہیں کیا‘اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔

اہم خبریں سے مزید