• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل متحرک اور فعال جمہوری عمل میں مضمر ہے

اسلام آباد (آئی این پی ) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل متحرک اور فعال جمہوری عمل میں مضمر ہے، جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرز عمل کا عکاس ہے۔ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے، ضروری اصلاحات کرنے اور اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت شفافیت کو بڑھانے، احتساب اور سرکاری انتظامیہ کی استعداد کار کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ آصف زرداری نے جمہوریت کے تحفظ، عوامی تحفظات کو دور کرنے اور عوام کی شمولیت کیلئے پالیسیوں کی تشکیل کو یقینی بنانے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اہم خبریں سے مزید