• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (نیوز ایجنسی ) صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، باغوں کے شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191تک پہنچ گیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25اور زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ، بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد سے زائد ہو گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید