• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی، جامشور پاور پلانٹ، کے الیکٹرک، اسٹیل مل و دیگر صنعتکار 2 کھرب 70 ارب کے نادہندہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی، جامشور پاور پلانٹ کے الیکٹرک، اسٹیل مل اور دیگر صنعتکار 2کھرب 70ارب روپےکے نادہندہ نکلے، جبکہ مذکورہ نادہندگان کی بلنگ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے 300فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج لگا دیئے،تفصیلات کے مطابق ہزاروں روپے بل کی عدم ادائیگی پر عام صارفین کے کنکشن کاٹنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی کھربوں روپے کے واجبات کی وصولی سے قاصر، پاور جنریشن پلانٹس، واپڈا، اسٹیل مل اور دیگر صنعتکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے2023ءاور 2024ء کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ صارفین نے 2 کھرب 7 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے برسوں کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیچرل گیس کنزیومر سروس مینوئل 2011ءکے مطابق اگر صارف مسلسل دو ماہ کے بلوں کی ادائیگی میں ناکام ہوتا ہے یا بقایا رقم گیس سیکیورٹی ڈپازٹ (جی ایس ڈی) سے تجاوز کر جاتی ہے تو سپلائی منقطع کر دی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید