• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دو ارکان اسمبلی رابطے میں نہیں‘ بیرسٹر گوہر کا اعتراف

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے دوارکان اسمبلی رابطے میں نہیں‘دونوں کی گمشدگی سے متعلقخصوصی کمیٹی کو آگاہ کر دیاہے‘ ان دو کے سوا ہمارے تمام اراکین پارلیمنٹ رابطے میں ہیں‘ ہمارے دو اراکین غائب کیا گیا ہے۔اتوارکو بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، رات کے اندھیرے کی ترمیم ہے جو را ت کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے بھی ہم سے بل شیئر نہیں کیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ کروانی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی ۔
اہم خبریں سے مزید