پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر کے علاقے تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث شدت پسند پشاور کے مضافاتی علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں جن کیخلاف ان علاقوں میں سرچ آپریشنز تیز کردیئے گئے ہیں ، ناکے لگا کر وارداتیں کرنے کی اطلاعات پولیس کے نوٹس میں نہیں ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایس پی صدر محمد زمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس کے باعث متعدد شدت پسندوہاں سے بھاگنے پر مجبور ہیں اور متنی میں ان کی تشکیل ہوتی رہتی ہے۔