• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کا مسئلہ من پسند ججوں، جرنیلوں کی مدت ملازمت میں توسیع، حافظ نعیم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا مسئلہ من پسند ججوں،جرنیلوں کی مدت ملازمت میں توسیع کراناہے،جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے پارلیمنٹ کو بے توقیر کررہے ہیں، ایوان میں اکثریت عوامی رائے سے نہیں بلکہ طاقت، دولت اور اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بن کر آنے والوں کی ہے، اسلام آباد میں منڈیاں لگا کر توسیع لینا روایت بن چکی ہے،جماعت اسلامی نے باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دی،اس طبقے کے خلاف متحد اور منظم ہو کر جدوجہد کی ضرورت ہے،ملک کو امن،جمہوری آزادی سستی بجلی اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے،معاہدہ راولپنڈی کی مدت ختم ہونے کو ہے جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ تاجروں، کسانوں،طلبہ،نوجوان اور ماؤں بہنوں سے کہتا ہوں جماعت اسلامی کے ممبر بنیں اور پاکستان کو ظالم اشرافیہ سے آزاد کرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید