• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کے قتل ملوث مبینہ دوسرا ڈاکو بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر کے قتل ملوث مبینہ دوسرا ڈاکو بھی پولیس مقابلہ میں مارا گیا،پولیس کے مطابق بوٹبیسن تھانہ کی شعبہ تفتیش کے آفسران و اہلکار گشت پر مامور تھے کہ انہیں خفیہ طور معلومات حاصل ہوئی کہ بینک ڈکیتیوں اور قتل کی واردات میں ملوث ایک شخص مین خیابان ساحل پارک کے قریب موٹر سائیکل پر بیٹھا اپنے ساتھی کا انتظار کررہا ہے،ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اسے گرفتار کرنے کے لئے موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہونے کے لئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہوگیا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیاہلاک ملزم کی شناخت منٹھار صاحب کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم متعدد بینک ڈکیتی کی وارداتوں ملوث تھا،اسکے علاوہ وہ ڈیفنس تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے دوران تاجر آصف بلوانی کو قتل کرنے والا مرکزی شوٹر تھا،واضح رہے کہ ملزم کا ایک ساتھی اس سے قبل پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک ہوچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید