• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نمائدہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور انٹرا پارٹی الیکشن کے فریق اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے8ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کیسے کسی غیر منتخب شخص کو پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنوں پر مسلط کرسکتی ہے؟ اکبر بابر نے کہا یہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری فیصلہ ہے جسے ہم چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں پھر کیسے سپریم کورٹ اس بارے میں کوئی حکم صادر کر سکتی ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ قانون کے مطابق شفاف پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر اور دیگر اگر منتخب ہو جائیں تو ہم بھی انہیں قبول کر لیں گے۔ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے میں بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین اور عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم جیسے کارکن کیسے مان لیں۔
اہم خبریں سے مزید