• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نے لیپ ٹاپ میں ہیرا پھیری پر اسکاٹ لینڈ یارڈ پر مقدمہ کر دیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کی جانب سے منی ایکسچینج بیورو کے سابق برطانوی پاکستانی باس احسن جاوید کے خلاف 34ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کا کیس ثابتکرنے میں ناکامی کےبعد ( جس کی وجہ سے ہائی پروفائل ٹرائل ختم ہو گیا اور انہیں بری کر دیا گیا) منی ایکسچینج بیورو کے سابق برطانوی پاکستانی باس احسن جاوید نے اسکاٹ لینڈ یارڈ پر پولیس کی جانب سے ضبط کیے گئے تقریباً 6 لاکھ پاؤنڈ کی واپسی کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ احسن جاوید کے لندن پولیس کے خلاف کیس کا مرکز ان کے چار لیپ ٹاپ ہیں جو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے نومبر 2017میں چھاپوں کے دوران قبضے میں لیے تھے اور تقریباً چار سال بعد واپس آئے تھے۔ احسن جاوید نے الزام لگایا کہ فوجداری مقدمے میں ان کی بریت کے بعد ان کے لیپ ٹاپ میں ہیرا پھیری کی گئی، ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی، پاس ورڈ تبدیل کیے گئے اور ضبط شدہ نقدی کی ان کی صحیح ملکیت کی حمایت کے کلیدی شواہد کو تباہ کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید