• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید32کیس‘ مجموعی تعداد 338ہو گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 32کنفرم کیس رپورٹ ہو گئے۔ پوٹھوہار ٹاؤن بدستور 19ڈینگی مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ راولپنڈی بھر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 338ہو گئی ۔چکلالہ، چک جلال الدین، ڈھوک منشی، رحمت آباد، شکریال نارتھ، گنگال اور لودھراں سے مریض آئے۔ دو راولپنڈی کینٹ، چھ میونسپل کارپوریشن، چارچکلالہ کینٹ اور ایک گوجر خان سے آئے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 2 ہزار 678 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ شہریوں نے اس امر پر شدید احتجاج کیا کہ مچھر مار سپرے نہ کروانا سنگین غفلت ہے۔ مچھر مار سپرے کے حوالے سے شہریوں کو مورد الزام ٹھہرا کر مقدمات درج نہ کروائے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید