پشاور(جنگ نیوز) ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے جمرود گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی18 ستمبر صبح7 بجے سے دوپہر 12بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گل آباد، فیڈرکے صارفین متاثر ہوں گے ۔پشاور یونیورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی18 ستمبر صبح7 بجے سے دوپہر 2 1بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی یونیورسٹی کیمپس،کینال ٹاؤن ، مالاکنڈھیر، انجینئرنگ، ریگی، تاج آباد، تاج آباد 2، ایگریکلچر، میرا اچینی، ایچ ایم سی ، رنگ روڈ، دانش آباد، غریب آباد، راحت آباد1، سی ایم بی، ابدرہ ، اچینی1،2،حسن زئی ، سفید ڈھیری، اولڈ بازا روڈ، جے اے ایف، اکیڈمی ٹاؤن ، سرکلر روڈ، ڈی ایچ اے، ایچ بی کے، اسکری 6 فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔