• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف مرچنٹ کا امریکی عدالت میں بے گناہ ہونے کا دعویٰ

نیویارک ( جنگ نیوز) امریکا میں قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے کیلئے امریکی سیاستدانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی شخص آصف مرچنٹ نے عدالت میں بے گناہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بروکلین کے جج رابرٹ لیوی کی عدالت مین سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کے دوران مرچنٹ کو زیر حراست رکھنے کا حکم دیا۔وفاقی پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ مرچنٹ نے امریکا آکرلوگوں کو بھرتی کرنے سے پہلے ایران کا دورہ کیا تھا۔ مرچنٹ نے ایک خفیہ مخبر کو بتایا تھا کہ اس نے ایک ٹارگٹ سے کچھ دستاویزات چرانے او ر امریکا میں احتجاج آرگنائز کرنے منصوبہ بنایا تھا۔معاملات کی خبر رکھنے والے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دفاع کے مطابق ملزم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ ہدف بنانا تھا لیکن اس نے انہیں قتل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔
اہم خبریں سے مزید