اسلام آ باد (آئی این پی ) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، کمیشن کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت سے متعلق بریفنگ دی۔