اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک2کا انعقاد کیا گیا دونوں ممالک کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے یہ دوسری مشق ہے، فوجی جوانوں کا مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹو تربیتی مشق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دوسری مشق ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک II کا آغاز 8 ستمبر سے ہواہ