راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 21ستمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست جمع کروائی۔ درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 21ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے، پاکستان تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے، اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے، جمعیت علماء اسلام نے بھی مینار پاکستان میں جلسہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔