• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ، دوسرا ٹی 20 پاکستان کے نام، حساب چکتا کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا خواتین ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر پہلے میچ کا حساب چکتا کردیا۔ تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔  پاکستان نے بدھ کو ملتان    4 وکٹ پر 181 اسکور کئے، اوپنر منیبہ علی نے سب سے زیادہ45 ، سدرہ امین  28 ،  ندا ڈار  29  ، فاطمہ ثناء  37 رنز، عالیہ ریاض نے  17 رنز بنائے۔ جواب میں ناکام ٹیم چار وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے دو نشرا سندھو نے دو وکٹ لئے۔