• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورک آرڈر جاری کرنے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے، کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین نعیم کاظمی اور جنرل سیکرٹری سعید مغل نے کہا ہے کہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جاری کر دہ ٹیندرز کا کوئی فائدہ نہیں ہو ا ،کنٹریکٹرز کو ورک آرڈر جاری کرنے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہےبلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرننگ کے زیر اہتمام دو ارب مالیت کے 33 کاموں کے ہنگامی بنیاد پر طلب کردہ ٹینڈرز میں کنٹریکٹرز نے بھر پور حصہ لیا تھا ان شارٹ ٹینڈرز نوٹس کو شہر کی صورتحال کو سامنے رکھا گیا تھا لیکن پانج روز گزر جانے کے باوجود کسی کنٹریکٹر کو ایک بھی ورک آرڈر جاری نہیں کیا گیاہے جو کے ایم سی کے محکمہ انجینئرننگ پر سوالات کھڑے کر رہا ہے ایک طرف شہر کی صورتحال اور دوسری طرف افسران ورک آرڈر نہ جاری کرنے اور کام شروع نہ کروانے میں لاپروائی اور عدم دلچسپی شکوک پیدا کررہا ہے کہ اب کنٹریکٹرز کو ورک آرڈر جاری کرنے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید