کراچی (ٹی وی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ایک دہائی بعد نام نہاد اسمبلی انتخابات کیا ان انتخابات سے بھارت اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اس حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں ہمیں کچھ نئے پہلو بھی نظر آرہے ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے بھارت 19 اگست کے اقدام کو مستحکم نہیں کر پائے گا،جماعت اسلامی جس پر پابندی ہے وہ پہلی دفعہ حصہ لے رہی ہے،جتنی بڑی تعداد میں اس مرتبہ آزاد امیدوار ہیں پہلے کبھی کسی الیکشن میں اتنی تعداد دیکھی نہیں گئی ۔ اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم میں نہیں سمجھتی کے ان انتخابات سے بھارت جو ان کا 19اگست 2019میں اٹھایا گیا غیر قانونی قدم تھا اس کو وہconsolidate (مضبوط و مستحکم ) نہیں کر پائیں گے ۔