راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)انسداد تجاوزات آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے راولپنڈی میں ریڑھی بانوں کیلئے جگہیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تین دن کے اندر اندر شہر میں ایسے خالی پلاٹس جو سٹیٹ اونرشپ میں ہوں ان پر ورکنگ کر کے رپورٹ کی جائے تاکہ وہاں ریڑھی بانوں کو اپنا کاروبار کرنے کی جگہ فراہم کی جائے۔ یہ ہدایات کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میں جاری کی گئیںجس میں راولپنڈی کے منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ مری روڈ پر گاڑیوں کے جمعہ بازار پر پابندی لگائی جائے۔کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ تاجر تجاوزات خاتمے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔