راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 56 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ ضلع راولپنڈی میں اب تک چار ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد501ہو گئی۔ 100 مریض اس وقت ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے کہاہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ بخار کی علامت پر فوری بلڈسی پی کا ٹیسٹ کرائیں۔