راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی )ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اجلا س بھی منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے راجہ محمد حنیف کو آر ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں بالخصوص راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے اور دیگر کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایم پی اے نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کرنے کی ہدایت کی۔