• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم کا مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے، مدثر علی

اوسلو (ناصراکبر) تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر چوہدری مدثر علی ،مس سمینہ تھا گے اور محسن راجہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کارکنان نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مدثر علی نے کہاکہ آئینی ترامیم کامقصد صرف عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے۔ آئینی عدالت کا قیام اس لئے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں، نئی ترامیم سے ملک کامستقبل تباہ ہو جائے گا،حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کافیصلہ کیا ہے، الیکشن فراڈ چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے ، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ واپس ہو جائے گا ، قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا، یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم اور جمہوریت کا بیڑا غرق کر رہے ہیں اوریہ سب کچھ ملکی مفاد کیخلاف ہو رہا ہے، ججز کو دھمکیاں دینے ، لوگوں کو اغوا کرنے اور ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، کٹھ پتلی حکومت کو چاہئے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو اعتماد میں لیں اور ان کے قائد عمران خان کو رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، اس سے ملک بہتر یکی طرف جائے گا اور پاکستان ترقی کرے گا۔تقریب میں خالد حسین شاہ، مس ہیرا، مس سائقہ تبسم، قاسم اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید