• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور کراچی کے دورے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے اقدامات سے آئی سی سی خوش، انتظامات تسلی بخش قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دے دیا۔ وفد اب لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ آئی سی سی وفد نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، بورڈ چیف نے وفد کو میگا ایونٹ کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام ٹورنامنٹ سے قبل ہر حال میں مکمل کر لیا جائے گا ، ٹیموں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد اعزاز ہے، ٹورنامنٹ کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، کھلاڑی محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے، گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے بعد سہولیات عالمی معیار کی ہوں گی۔ آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ، ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج پر مشتمل آئی سی سی کے وفد نے اقدامات کو مناسب قرار دیا۔

اسپورٹس سے مزید