• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے سے روکا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کریگی‘ عمران

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی‘آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے‘سپریم کورٹ‘ جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ نے اسلام آباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی تھی‘مشرف کے مارشل لا دور میں بھی ایسا نہیں تھا جو اب کیا جارہا ہے، مشرف کا الیکشن ان کے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا‘چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مل کر دھاندلی کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بال کراتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز کیچ پکڑتے ہیں، ان کی جو بھی درخواستیں ہیں وہ سنی جارہی ہیں اور ہماری مسترد ہو رہی ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کے براہ راست بینفشری ہیں، وہ توسیع چاہتے ہیں‘قاضی فائز عیسی الیکشن کا ہر کیس اپنے پاس لے لیتے ہیں۔ملک کے یہ حالات مشرف اور ضیا الحق کے دور میں بھی نہیں تھے ، اس وقت بھی پورا مشرقی پاکستان مجیب کے ساتھ کھڑا تھا، یحیی خان نے اپنی ذات اور اقتدار کے لیے مجیب کے خلاف ایکشن لیا‘ قوم ایک طرف کھڑی ہے اور چھوٹا سا صاحب اقتدار طبقہ جمہوریت اور سپریم کورٹ کو اپنے اقتدار کے لیے تباہ کررہاہے ۔
اہم خبریں سے مزید