ساہیوال(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ فارم 47کی مسلط کی گئی جعلی حکومت ہر چیز میں ناکام ہو چکی ہے اور اب یہ چاہتے ہیں کہ پسند کی عدلیہ ہو۔ جمہوریت پسند لوگوں نے آئینی ترمیم کے نام پر فراڈ کو مسترد کردیاہے۔دھرنا معاہدے پر عمل نہ ہواتو جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلنے، پہیہ جام ہڑتال پرغور کریگی، مولانافضل الرحمن سے توقع ہے کہ وہ جم کر کھڑے رہیںگے ان سے اپیل ہے کہ پوری کی پوری ترمیم کو مسترد کریں۔ دھرنا معاہدے پر حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلنے 3روز پہیہ جام ہڑتال اور بجلی بل ادانہ کرنے کے آپشن پرغور کریگی،۔ وہ صدر چوک کے قریب چرچ روڈ پر منعقدہ تاریخی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔