ملتان( سٹاف رپورٹر ) سی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر شائقین نے سی پی او ملتان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، سی پی او نے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے۔