پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود اندرون شہر،دیگر شہری علاقوں اور نواحی علاقو ں میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اندرون شہر میں 6 گھنٹوں تک بجلی لوڈشیڈنگ،دیگر شہری علاقوں میں 8 گھنٹے تا 12 تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے