• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این اے نوید عامرجیوا نے کہا ہےکہ ہمیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر ہے، مسیحی برادری کو شناخت دینے والی جماعت پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اقلیتوں کے حقوق کے لئے سرگرداں ہے، کمیونٹی ونگ میں چیئرمین پی پی کی سالگرہ کا کیک ایم این اے نوید عامر جیوا کی قیادت میں کاٹا گیا اور بلاول بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی،اس موقع پر شہزاد جارج ، مختارشیر کندن ،برکت سروایا ، کامران یوسف ،پاسٹرمبشرنواب ، یوسف ندیم راحیل انجم و دیگر موجودتھے ۔