• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں توہین رسالت کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)توہین رسالت کے الزام میں ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ روات کوحافظ جاوید اختر نے بتایا کہ مغرب کے بعد تقریبا ً ساڑھے 6 بجے قریبی گاؤں پڑی نکہ میں محفل میلاد کیلئے روانہ ہوا نزاکت حسین کی دکان پر رکا نزاکت حسین و دیگر اشخاص نے بھی محفل پر جانا تھا وہاں سے احمد عنایت اللہ سکنہ مغل پڑی گزر رہا تھا جس کو نزاکت حسین نے بتایا کہ تمہارے کھیت میں عمیر اقبال کی گائے گھسی ہوئی ہے جس پر اس نے گستاخی شرو ع کرد ی او رانتہائی نازیبا گفتگو کی، میرے منع کرنے پر اس نے گالیاں دیتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں ،شور وغل کی آواز سن کر مرزا امنان بیگ جس کا گھر نزاکت کی دکان کے بالکل قریب ہے باہر نکلا تو احمد عنایت اللہ گستاخی کر رہا تھا جس کو امنان بیگ اور نزاکت حسین نے ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا اسی دوران دیگر افراد بھی موقع پر پہنچ گئے جس سے لوگوں میں کافی اشتعال پیدا ہو گیا ۔

اہم خبریں سے مزید