• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی کو 5 اکتوبر تک کسی مقدمے گرفتار نہ کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(این این آئی)خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پشاور ہائیکورٹ نے 5 اکتوبر تک کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف وفاق اور پنجاب میں جتنے مقدمات درج ہیں انکی تفصیل درخواست گزار کو فراہم کی جائے، اگر کسی مقدمے میں گرفتار کرنا ہو تو عدالت کو پہلے سے آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ ایک صوبے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، یہ وزیراعلیٰ کا بنیادی حق ہے کہ انہیں مقدمات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں تفصیل فراہم کی جائے۔آئین کا آرٹیکل 10 بھی یہ کہتا ہے کہ کسی شہری کیخلاف درج مقدمات سے انہیں پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید