• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منصور کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست دائر

لاہور ( این این آئی) جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست وکیل ندیم شبلی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزارنے درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازع بنا رہے ہیں۔ درخواست میں درخواست گزارکا مزید کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کیلئے مطلوبہ ایم این ایز کی تعداد نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید